ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر تک پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر تک پریس کانفرنس کریں گے
فوٹو فائل

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے ۔


واضح رہے کہ پاکستان نے بڈگام میں بھارتی فوج کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد اہم ترین پریس کانفرنس کریں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو گزشتہ روز زبردست سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم ترین پریس کانفرنس کا قوم کو انتظار ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ابتدائی ٹویٹ میں اس اہم ترین واقعہ کی ابتدائی تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک پائلٹ کو پاک فوج کے دستوں نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔