پاکستان کی حدود کی خلاف وزری، پاکستانی فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے

پاکستان کی حدود کی خلاف وزری، پاکستانی فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے
کیپشن: طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے دوسرے کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

نئی دہلی: پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف وزری کرنے والے دو انڈین طیاروں کو مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے۔ ایک طیارے کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اور ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

07a7331bfb7ee11288f92e4bc5e9faff

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جب کہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔