مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو گرایا گیا ہے، دفتر خارجہ

مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو گرایا گیا ہے، دفتر خارجہ
کیپشن: پاکستان نے یہ کارروائی اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے کی ہے، دفتر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی طیارے گرا دیئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی ہے اور پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اگر مجبور کیا گیا تو پوری طرح سے تیار ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں بلکہ پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان نے یہ کارروائی اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے کی ہے۔

ادھر ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں کارروائی کی۔ ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا جب کہ 2 وہاں علاقے میں ہی موجود ہیں۔