بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ترجمان پاک فوج

بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ترجمان پاک فوج
کیپشن: پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک کا رویہ اپنایا کیونکہ ہم صرف اور صرف امن چاہتے ہیں، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کے پاس بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا اور پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک کا رویہ اپنایا کیونکہ ہم صرف اور صرف امن چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم نے ٹارگٹس کو پہلے لاک کیا پھر سڑائیک کیا۔ ٹارگٹ کا مقصد تھا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا دو بھارتی پائلٹس ہماری تحویل میں ہیں جن میں سے ایک زخمی ہے جس کو ای ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آصف غفور نے بتایا بھارت میں ایک اور طیارہ گرنے کی اطلاع ہے لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان تمام تر صلاحیت رکھنے کے باوجود امن کا پیغام دیتا ہے اور جنگ پالیسی کی ناکامی ہے۔ جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن کسی کو نہیں پتہ ہوتا کہ وہ ختم کہاں ہو گی۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کے پاکستانی ایف 16 کو مار گرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا بدلہ نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ ہے اور ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  کی پریس بریفنگ کی ویڈیو

e4fac7cad8678c7789c404ef44e5c852