مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: پاک فوج نے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے   نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا " ایم آئی 17" ہیلی کاپٹر بھی کریش ہوا ہے جبکہ پولیس اور مقامی میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر بڈگرام کے قریب گر کر تباہ ہو ا اور موقع سے اب تک 2 لاشیں ملی ہیں ۔

اس سے کہا جا رہاتھا کہ بڈگرام میں جہاز کریش ہوا ہے تاہم اب اس ہیلی کاپٹر قرار دیا جارہاہے ۔ جبکہ ایس ایس پی بڈاگرام نے اس طیارہ جہاز قرار دینے کی بجائے ملٹری ائر کرافٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین ائیر فورس کی تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ کر حقائق اکھٹے کر ے گی جبکہ انہوں نے دو  لاشیں ملنے کی تصدیق بھی کی ہے ۔