گرفتار بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا

گرفتار بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا
بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن نے میڈیا کے سامنے اپنا نام اور انڈین ایئر فورس کا سروس نمبر بتایا۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پاکستان نے 2 طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔


بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھے نندن نے میڈیا کے سامنے اپنا نام اور انڈین ایئر فورس کا سروس نمبر بتایا۔ ابھے نندن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔

بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے جب کہ گرفتار دوسرے پائلٹ کو سی ایم ایچ اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستانی فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے گرانے کو حقائق کے منافی قرار دیا تھا تاہم پاکستان نے بھارتی پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش کر کے بھارت کے اس نئے جھوٹ کا بھی پول کھول دیا۔