ٹوئٹر پر 'پاک آرمی زندہ باد' دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ

ٹوئٹر پر 'پاک آرمی زندہ باد' دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ
کیپشن: سوشل میڈیا پر پاکستان فورسز کے خوب چرچے ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب کے بعد سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور 'پاکستان آرمی زندہ باد'، 'پاکستان اسٹرائیکس بیک' اور 'پاکستان ایئر فورسز ہمارا فخر' کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا بھر میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستان فورسز کے خوب چرچے ہیں اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر کے ساتھ، ساتھ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں #PakistanArmyZindabad، #PakistanStrikesBack اور PakistanAirForceOurPride# ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔