موٹروے کو بند کرنے کی خبریں غلط ہیں،موٹر وےحکام

موٹروے کو بند کرنے کی خبریں غلط ہیں،موٹر وےحکام
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی  کے باعث پاکستان کی ائیر سپیس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد موٹروے بند ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی تھیں ۔

سوشل میڈیا پر کہا جارہاتھا کہ پاک بھارت کشیدگی اور موٹروے پر پاکستان کے جنگی طیاروں کی مشقوں کے پیش نظر موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاہم اب موٹروے پولیس کی جانب سے اہم ترین بیان جاری کیا گیا ہے کہ یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں ۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ موٹروے کو کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لیے بند  نہیں کیا گیا ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ تمام موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں ، موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی اور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ایسی کسی قسم کی افواہ پر کا ن نہ دھریں ۔