چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو ۔۔۔

بیجنگ : چین نے سہہ ملکی وزارئےخارجہ کے اجلاس میں بھارت کی تمام کاوشوں پر پانی پھیر تے ہوئے پاکستان کی حمایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بین الااقوامی خبررساں ادارے کے مطابق باھرت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب چین نے تمام تر بھارتی حربوں کے باوجود پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے پاک وطن  کو امن پسند ملک قرار دیا ہے ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس ، چین اور بھارت کے وزارئے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک رہاہے ۔

چینی وزیر خارجہ نے مزیف کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے کی یقین دہانیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، چین خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتارہے گا۔ 

دوسری جانب چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کنگ نے پریس بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہر اور مذکرات کی امید ظاہر کی ہے ۔