پروازیں کب بحال ہوں گی؟ ملکی و غیر ملکی مسافروں کےلئے بڑی خبر آگئی

 پروازیں کب بحال ہوں گی؟ ملکی و غیر ملکی مسافروں کےلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد : لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد سول ایویشن اتھارٹی نے تمام ائیرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت کل رات 12 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،پاکستان فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے گرائے گئے جس کےبعد  پاکستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے اور لاہور سمیت شمالی علاقوں کے تمام ایئرپورٹس پروازوں کیلئے بند کئے جا چکے ہیں۔

سول ایوی ایشن نے مذکورہ فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند کرتے ہوئے ملک میں آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑ دیا تھا جبکہ روانہ ہونے والی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا گیا تھا۔ 

تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں کل رات 12 بجے تک تمام فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔