پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، شیخ رشید

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، شیخ رشید
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور: شیخ رشیدنے  کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار گرا یا ،افواج پاکستان  کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا کو مکمل قابو کر رکھا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑیگی۔پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو گرا کر یہ ثابت کیا کے وہ وطن عزیز کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

 

 انہوں نے کہا کہ جنگ ہوئی تو یہ پھر بڑی جنگ ہوگی ہلکی پھلکی موسیقی نہیں ہوگی، آئندہ 72 گھنٹے میں پتا چل جائے گا یہ جنگ نے ٹھنڈا ہونا ہے یا شدت اختیارکرنی ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو پھر یہ آخری جنگ ہوگی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس کی بہت اہم مینٹنگ ہے، جنگ کی طرف جانا کسی قوم کی خواہش نہیں ہوتی۔