بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے وزیراعظم عمران خان سے حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا

بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے وزیراعظم عمران خان سے حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا
فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کر کے بہترین مثال قائم کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم  عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے مگر بھارتی صحافی نے اس پیشکش کے بعد حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا ۔ 

بھارتی خاتون صحافی ”برکھا دت“ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "عمران خان نے ٹی وی پر خطاب میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اگرپاکستان ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو چھوڑ دیں اور بھارت کے حوالے کر دیں تو اس سخت وقت میں امن کو موقع دینے کیلئے یہ ایک بہت ہی اچھا اقدام ہو گا۔“