کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو 107 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو 107 رنز کا ٹارگٹ دے دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پاکستان سپر لیگ آفیشل ٹوئٹر

دبئی:پی ایس ایل فور کے اہم ترین میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے107 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ نے اننگز کا شاندار آغاز کیا مگر جیسے ہی نیپالی اسپنر لیمیچیئن باولنگ پر آئے انہوں نے پانسہ ہی پلٹ کر رکھ دیا، انہوں نے چار اوورز میں دس رنز دے کر چار اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں واٹسن، روسو، عمر اکمل اور دانش عزیز شامل ہیں۔

کوئٹہ کی طرف سے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر احسن نے تینتیس رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سرفراز نے انتیس رنز کی باری کھیلی۔ قلندرز کے فاسٹ باولر حارث روف نے بھی دو کھلاڑیوں کے آوٹ کیا۔ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ ابھی تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔