پاکستان کے زیر حراست  بھارت کا ایک پائلٹ ہے، ترجمان پاک فوج

 پاکستان کے زیر حراست  بھارت کا ایک پائلٹ ہے، ترجمان پاک فوج
کیپشن: فوٹو بشکریہ:توئیٹر

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج  میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے زیر حراست  بھارت کا ایک پائلٹ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  پاکستان کی زیر حراست صرف ایک بھارتی پائلٹ جس کا نام ابھے نندن ہے۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھے نندن کے ساتھ ملٹری روایات اور اخلاقی اقدار کے تحت سلوک کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے پاکستانی حدود میں گھنسے کی کوشش کرنے والے طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان میں سے ایک طیارے کو اڑانے والے پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس سرپرائز کارروائی کے بارے میں بتاتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کو ذمہ دار ریاست کی طرح جواب دیا، اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔