بھارت کا پاکستان سے اپنے پائلٹ کی بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ

بھارت کا پاکستان سے اپنے پائلٹ کی بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے گرفتار کیے گئے پائلٹ کو فوری ملک واپس بھیجا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو بحفاظت وطن واپس بھیجا جائے۔

بھارتی دفتر خارجہ نے موقف اپنایا کہ زخمی بھارتی پائلٹ کو اس طرح میڈیا کے سامنے پیش کرنا عالمی اور جنیوا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی پائلٹ ابھے نے 2004 میں ائیرفورس میں کمشنڈ حاصل کیا تھا اور ان کے والد بھی بھارت کی ایسٹ کمپنی فضائیہ  کی سربراہی کر چکے ہیں۔