کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  169  کا ہدف دےدیا

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  169  کا ہدف دےدیا
کیپشن: فوٹوبشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  169  کا ہدف دےدیا، بابر اعظم 68 اور لیونگسٹن نے 56 رنز بنا کر نمایا ں رہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق،متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں  کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169  کا ہدف دےدیا، یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، بابر اعظم نے 68 اور لیونگسٹن نے 56 رنز بنائے، منرو 4، انگرم 13، ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کے رومان رئیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل شاداب خان ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔