کورونا وائرس، سندھ میں آج اور کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کورونا وائرس، سندھ میں آج اور کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
کمشنر کراچی کو تمام ہاسٹلز خالی کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، سعید غنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے آج اور کل سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ کے وزیر تعلیم سید غنی نے کہا ہے کہ والدین کورونا وائرس سے متعلق آنے والی اطلاعات سے پریشان تھے۔ اس کے پیش نظر 27 اور 28 فروری کو سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


سعید غنی نے کہا کہ کمشنر کراچی کو تمام ہاسٹلز خالی کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں ہاسٹلز میں انتظامات کیے جائیں گے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔