وزیراعظم سے لیجنڈ کرکٹرز کی ملاقات، پاکستان میں کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم سے لیجنڈ کرکٹرز کی ملاقات، پاکستان میں کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق لیجنڈکرکٹرز نے ملاقات کی اس دوران پاکستان میں کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں سرگریگ چیپل اور سر ویوین ریچرڈز بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن اور ذاکرخان بھی موجود تھے۔

کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے پاکستان کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پی ایس ایل اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم عمران خان اور ویون ریچرڈز نے اپنے دور کی کرکٹ کی یادیں تازہ کیں۔