کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہر قائد کے میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب

کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہر قائد کے میڈیکل سٹورز سے ماسک غائب

کراچی:کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہر قائد کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہو گئے۔

کراچی میں ایران سے آنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت الرٹ ہو گئی ہے اور کراچی میں متعدد مقامات پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق عام ماسک کا ڈبہ پہلے 300سے 400روپے تک کا تھا جس کی قیمت اب ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95ماسک مہنگا ہو گیا ہے اور ماسک مہنگے ہونے کے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔