ماہرہ خان اقلیتوں بارے بیان پر وزیراعظم کی شکر گزار

ماہرہ خان اقلیتوں بارے بیان پر وزیراعظم کی شکر گزار

کراچی:پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اقلیتوں بارے بیان پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

63a0c8fec78d72bc8e27dabe756c25d7

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہ میرے پاکستان کا لیڈر ہے۔ اسے اونچی آواز میں صاف کہہ دو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں اپنے لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں جو بھی ہمارے غیرمسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بناتا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اقلیتیں اس ملک کے مساوی شہری ہیں اور انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ بہت دیر سے قبل ہندوستان میں ہونے والی خونریزی کے خلاف کارروائی کرے۔