آسٹریلیا نے جنوبی افریقن ٹیم کو تیسرے ٹی 20 میں ہرا کر سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقن ٹیم کو تیسرے ٹی 20 میں ہرا کر سیریز جیت لی

کیپ ٹاﺅن: آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کو 97 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ ڈیوڈ وارنر اور کپتان آرون فنچ کی شاندار نصف سنچریوں اور مچل سٹارک کی عمدہ باﺅلنگ نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کینگروز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 57 اور کپتان آرون فنچ 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے نہ صرف نصف سنچریاں سکور کیں بلکہ اپنی ٹیم کو 120 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا جو ٹیم کی کامیابی کا باعث بنا، مچل سٹارک نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز ٹیم کے کپتان سمیت تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میزبان ٹیم 194 رنز ہدف کے تعاقب میں 15.3 اوورز میں 96 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے بعد کینگروز باﺅلرز بھی پیچھے نہ ہٹے اور انکی عمدہ باﺅلنگ کے باعث میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نیو لینڈز، کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 57 اور کپتان آرون فنچ 55 رنزبناکر اپنی ٹیم کو 120 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، سٹیون سمتھ ناقابل شکست 30 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

رابادا، نورٹج، نگیڈی، پریٹوریئس اور شمسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 194 رنز ہدف کے تعاقب میں پروٹیز مہمان ٹیم کے باﺅلرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، مچل سٹارک، ایشٹن ایگر اور زیمبا نے میزبان ٹیم کو پوری بساط لپیٹ دی، میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 96 رنز بناسکی۔

کینگروز نے پروٹیز ٹیم کو نہ صرف میچ میں 97 رنز سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ مچل سٹارک اور ایشٹن ایگر نے 3,3 زیمپا نے 2 جبکہ کمنز اور مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ مچل سٹارک کو عمدہ باﺅلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔