کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیرا علیٰ پنجاب کا زبردست اعلان

 کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیرا علیٰ پنجاب کا زبردست اعلان

لاہور :پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کرونا وائرس سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس وبا ءسے نمٹنے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹس سمیت پنجاب بھر میں تشخیص کی سہولت میسر ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب نے کرونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائر سے نمٹنے کیلئے 236 ملین روپے جاری کردیئے ہیں جس سے ابتدائی طور پر مختلف قسم کا سازو سامان خریدا جائیگا ، ایئرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کی سمیت پنجاب بھر میں تشخیص کی سہولیات میسر ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت محکمہ صحت کے ذمہ دران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

کرونا وائر س کیلئے بنائی گئی کمیٹی روزانہ میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ اوراقدامات تجویز کرے گی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وائرس سے متعلقہ ضروری سازوسامان منگوانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سازوسامان خریدنے کے لیے236 ملین روپے جاری کردیئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سہولت موجود ہے۔ ایئرپورٹس پر بھی مسافروں کی اسکریننگ کے لیے محکمہ صحت کا عملہ تعینات ہے۔