پی ایس ایل 6، ایونٹ میں آج دو مقابلے ہونگے

پی ایس ایل 6، ایونٹ میں آج دو مقابلے ہونگے

کراچی:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں سنسنی خیزاور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

 پی ایس ایل میں ہونیوالے آج کے دونوں میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ کا آغاز دن دوبجے ہو گا۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب ملتان سلطانز کو اپنے اب تک کھیلے گئے تین میچز میں 1 میں فتح جبکہ دو میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ، تاہم اپنے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آج ملتان سلطانز کیخلاف میچ کراچی کنگز کا ایونٹ میں تیسرا میچ ہو گا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کو اپنے پہلے دو میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ ملتان سلطانز نے گزشتہ روز ایونٹ کے اپنے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو ہرایا تھا، یہ قلندرز کی ایونٹ میں پہلی شکست تھی۔

کراچی کنگز کے اسکواڈمیں عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود، ارشد اقبال، محمد نبی، ڈین کرسٹیان، چیڈوک والٹن، جو کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس، ذیشان ملک، قاسم اکرم، نور احمد شامل ہیں۔

ملتان سلطانزکا اسکوڈ شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، محمد رضوان،  صہیب مقصود، صہیب اللہ، سہیل خان، سہیل تنویر،شاہ نواز دھانی، رائلی روسو،، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، ایڈم لیتھ،کارلوس بریتھ ویٹ ،محمد عمراور عمران خان جونیئر پر مشتمل ہے۔

 آج کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا،یہ میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس وقت ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی کامیابی سمیٹی ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن پربراجمان ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔
دوسری جانب پشاور زلمی نے اب تک کھیلے گئے اپنے تین میچز میں سے دو میچ جیت رکھے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکوڈمیں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لوئس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، کرس جورڈن اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
دوسری طرف پشاور زلمی کا اسکوڈکپتان وہاب ریاض کے علاوہ شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ اسٹون، روی بوپارا، ڈیوڈ ملر، مجیب الرحمان، شیرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا، محمد عرفان جونیئر، ابرار احمد، محمد عمران ، حیدر علی اور عامر خان پر مشتمل ہے۔