امریکا میں 1.9 کھرب ڈالرکے کورونا امدادی پیکج کی آج منظوری کا امکان

امریکا میں 1.9 کھرب ڈالرکے کورونا امدادی پیکج کی آج منظوری کا امکان

واشنگٹن : امریکا میں آج ایک اعشاریہ 9 کھرب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج کی منظوری کا امکان ہے۔

امریکی انتظامیہ  کے مطابق  یہ  پیکج میں 50ارب ڈالر کورونا ٹیسٹنگ اور 20 ارب ڈالر ویکسی نیشن کیلئے رکھے گئے ہیں۔

 امدادی پیکج میں سال 2025ء  سے کم از کم فی گھنٹہ اجرت 15ڈالر مختص کی گئی  ہے۔  کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ہر امریکی کو 1400 ڈالر براہ راست دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے اس سے قبل امریکیوں کے لیے مارچ 2020 میں 20 کھرب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی تھی ۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی پیکج کی منظوری کے بعد کہا تھا کہ ہم اس میں مزید رقم شامل کریں گے ۔ اس امدادی پیکج کے لیے کئی دن تک بحث جاری رہی تھی جس کے بعد منقسم سینیٹ نے متفقہ طور پر امدادی پیکج منظور کیا تھا ۔

جہاں اس بل کے حق میں 96 ووٹ ملے تھے جبکہ اس کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا تھا۔ 

ڈؤنلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے جانے والے امریکی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی پیکج کے بارے میں کہاگیا تھاکہ اس میں سے پانچ سو ارب ڈالر صنعتی شعبے کو دیے جائیں گے ۔ تاکہ کورونا سے تباہ ہونے والی صنعتوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے ۔ 

حالیہ جوبائیڈن انتظامیہ نے آتے ہی ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر کےامدادی پیکج کی منظوری دے کر کورونا کی دوسری لہر سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔