گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین میں دوریاں؟

گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین میں دوریاں؟

لاہور: معروف گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی جوڑی میں دوریوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر قیاس آرائیاں گردش  کر رہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں فلمساز قاسم علی مورید اور سعدیہ جبار کی شادی میں دونوں فنکاروں نے شرکت کی، تاہم اس دوران  کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر محسوس کیا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان بظاہر معاملات کچھ بہتر نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، جس کی بنیاد پر تمام قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں اداکارہ عروہ حسین اسٹیج پر سعدیہ جبار کے ساتھ موجودہیں جبکہ گلوکار فرحان سعید اسٹیج کےدوسری جانب فلمساز قاسم علی مورید کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف ہیں جس پر کہا جارہا ہے کہ اداکارہ عروہ حسین، فرحان سعید کو دیکھتے ہوئے کافی اداس اور غمگین ہیں.

سوشل میڈیا پر جوڑی کے پرستاروں کا ماننا ہے کہ دونوں فنکار ایک دوسرے سے آنکھیں چرا رہے ہیں، جبکہ جب شادی میں ڈانس ہو رہا تھا تو دونوں کی جانب سے ان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے ساتھ ڈانس نہ کرنا بھی مداحوں کیلئے حیران کن ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جوڑی میں طلاق کی افواہوں نے جہاں دونوں فنکاروں کےمداحوں کو کافی افسرده کردیا تھا وہیں اس خبر نے سوشل میڈیا پر بھی سننے اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا مگرپھر یہ معاملہ اس وقت ختم ہوا اور افواہوں نے دم توڑا جب اداکارہ عروہ حسین کے والد نے سامنے آکرایسی تمام خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا تھا۔

واضح  رہے کہ گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین  2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،فنکار جوڑے نے دیگر شوبز ستاروں کے لئے ایک مثبت پیغام دیا کہ نہ صرف محبت کو جلد از جلد شادی میں بدلہ جائے بلکہ اپنے اپنے کیرئیر کو بھی کس طرح کامیابی کے ساتھ آگے لیکر بڑھا جاسکتا ہے۔