نیب: اسحاق ڈار ،اکرم درانی کے خلاف تحقیقات بند، 3 اہم وزرا کے خلاف انکوائری شروع

نیب: اسحاق ڈار ،اکرم درانی کے خلاف تحقیقات بند، 3 اہم وزرا کے خلاف انکوائری شروع
کیپشن: نیب: اسحاق ڈار ،اکرم درانی کے خلاف تحقیقات بند، 3 اہم وزرا کے خلاف انکوائری شروع
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی:  نیب راو لپنڈی نے پی آئی اے کی زیر ملکیت نیو یارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کے خلاف شکایت  پر جانچ پڑتال مکمل کرلی۔نیب ذرائع کے مطابق تین اہم وزرا سمیت سرکاری افسران کے خلاف انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔ 

نیب نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے خلاف انکوائری منظور کرنے کی بھی سفارش کردی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ٹیکس امور کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ 

نیب کے مطابق ٹیکس ریبٹ غلط دینے سےمتعلق اسحاق ڈارکے خلاف ثبوت نہیں ملے ۔ سابق وزیر ہاوسنگ اکرم درانی اورایم ڈی جمیل احمد کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری طرف چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3مارچ کو طلب کرلیا ۔