گلگت بلتستان میں مسلسل بارش اور برفباری ،زندگی مفلوج

گلگت بلتستان میں مسلسل بارش اور برفباری ،زندگی مفلوج
سورس: File photo

اسلام آباد،گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش اور برفباری سے  نظام زندگی شدید متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع استور میں مسلسل 6 روز سے بارش اور برفباری سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، بالائی ہنزہ میں آندھی سےمکانوں اور دکانوں کی چھتیں اڑگئیں،بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی .

کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے اور کئی مسافرگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔غذر میں برفباری اور بارش کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم ضلع بھر میں موسم ابر آلود ہے، حکام  کا کہنا ہے کہ بارش تھمنے کے بعد امدادی کام شروع کیا جائےگا۔

دوسری طرف آزاد کشمیر میں بھی کئی مقامات پربارش اوربرفباری جاری ہے،متعددعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے، وادی لیپہ وادی گریس کو ملانے والے زمینی راستے برفباری کے بعد بدستور بند ہیں۔

بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔