’’حمزہ اور مریم کے بڑوں نے عوام کو کنگال کیا اپنی جیبیں بھریں‘‘

’’حمزہ اور مریم کے بڑوں نے عوام کو کنگال کیا اپنی جیبیں بھریں‘‘
کیپشن:   ’’حمزہ اور مریم کے بڑوں نے عوام کو کنگال کیا اپنی جیبیں بھریں‘‘ سورس:   فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے حمزہ شہباز کے بیان رد عمل میں کہا ہے کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی۔

شبلی فراز نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔ آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں۔ قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔