بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، شاہ محمود قریشی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت کو بتا دیا ہے کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اور بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔ 

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 فروری 2019 کو بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا اور مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ مودی نے سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ ڈرامہ رچایا جبکہ بھارت کو کہا تھا کوئی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور دنیا نے دیکھا ہم نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کرتارپور راہداری کا راستہ کھولا اور ہم نے اپنی سرحدوں اور خود مختاری کا دفاع کیا۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں اور انہوں نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ مودی کے مقبوضہ وادی میں اقدامات کو کشمیریوں نے یکسر مسترد کیا اور بھارت کے دانشور طبقے نے مودی کی کشمیر پالیسی کو ناکامی قرار دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے خطے کا امن متاثر کیا اور پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان کیلئے ہمیشہ امن کا قیام اولین ترجیح رہی۔