ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1050 روپے کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1050 روپے کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1050 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہو کر 92 ہزار 764 روپے ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1050 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 93 ہزار 664 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔