لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ کس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کیا؟ اعلان ہو گیا

لاہور قلندرز نے راشد خان کی جگہ کس کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کیا؟ اعلان ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے قومی فرائض کی انجام دہی کیلئے واپس جانے والے افغانستان کے سپنر راشد خان کی جگہ نیپال کے لیگ سپنر سندیپ لامی چانے کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے راشد خان کو سکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے انہیں محض دو میچز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کیا اور وہ میچز کھیل کر واپس جا چکے ہیں جس پر لاہور قلندرز نے سندیپ لامی چانے کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سندیپ لامی چانے نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا اور اب ایک بار پھر وہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ سندیپ لامی چانے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شمولیت کے لئے  روانہ ہو چکے ہیں اور جلد ہی پاکستان پہنچ جائیں گے جس کے بعد ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا جائے گا اور وہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد سکواڈ کو جوائن کریں گے۔