لڑائی کے لئے تیار مرغا اپنے ہی مالک کی موت کی وجہ بن گیا

لڑائی کے لئے تیار مرغا اپنے ہی مالک کی موت کی وجہ بن گیا

ممبئی ، بھارتی ریاست تلنگانہ میں لڑائی کے لئے تیار مرغا ہی مالک کی موت کی وجہ بن گیا ۔ 

بھارتی ریاست تلنگانہ میں مرغوں کی لڑائی کے لئے تیارمرغا مالک کے  گود سے پھڑپھڑا کر باہر نکلا تو اس کے پنجے پر باندھا ہوا تین انچ کا  تیز دھار چاقو مالک کی ران پر لگ گیا ۔ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے مرغےکے مالک کی ہسپتال میں موت ہوگئی ۔ 

یاد رہے کہ مرغوں کی لڑائی کےلئے  تیار مرغوں کے پنجوں پر تیز دھار چاقو   لگائے جاتے ہیں تاکہ وہ مخالف مرغے کو زیادہ سے زیادہ زخمی کرکے لڑائی جیت سکے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مرغوں کی لڑائی پر پابندی ہے اور اس طرح کی لڑائیوں کا انعقاد قانونی طورپر جرم ہے ۔ 

واقعے کے بعد پولیس نے غیر قانونی طورپر مرغے کی لڑائی کا انعقاد کرنے والی انتطامیہ کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔ پولیس نے  واقعہ کے بعد مرغے کو کچھ دیر پولیس اسٹیشن میں رکھا جس کے بعد اسے پولٹری فارم منتقل کردیا گیا۔