پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

لاہور: یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید  10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےجس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے اثرات آنیوالے دنوں میں  پاکستان پر بھی پڑنے کے قوی امکانات ہیں۔

عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر چیئرمین  اوگرا نے بھی ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دے دیا ہے جس میں فی لیٹر 10 روپے تک اضافے کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ  مزمل اسلم  کہتےہیں کہ حکومت 70 ارب روپے ماہانہ خسارے میں  ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی لیکن حتمی فیصلہ وزیراعظم  عمران خان کریں گے۔

مصنف کے بارے میں