پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل کون جیتے گا ؟ فیصلہ آج ہوگا

پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل کون جیتے گا ؟ فیصلہ آج ہوگا

لاہور :قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان سپر لیگ سیون کا فائنل میچ ہوگا، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے  ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں آج پاکستان سپر لیگ سیون کا فائنل  میچ  لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائےگا جس  کےلیے سکیورٹی  کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج محمد رضوان کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ  لاہور قلندرز بھی ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی کے حصول کیلئے میدان میں اترے گی۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اپنی کارکردگی سے ہر کرکٹ فین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور پہلی بار 10 میں سے 9 میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی ، سلطانز کو رواں سیزن میں واحد شکست لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہوئی۔

دوسری جانب گزشتہ 6 سیزنز میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والی قلندرز کی ٹیم بھی رواں سیزن میں قدرے مختلف نظر آئی  اور اپنے  10 میچز میں سے6 میں فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔

مصنف کے بارے میں