آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 'پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا'

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 'پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا'
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی اسی پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کیا گیا کہ 'آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے لکھا کہ بھارتی فائٹر ایئر کرافٹ کو مار گرانے میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی کامیابیاں، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانا اور ایل او سی پر پاک فوج کا شاندار جواب وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

69b2cca214d2b5f16d7e1393daa64617

پیغام میں کہا گیا کہ مشکل حالات میں کامیابی کا تعین صرف ہتھیار یا افرادی قوت ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کرتی ہے، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ27 فروری 2019 تاریخ کا وہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو یہ بتایا تھا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

سال 2019 میں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور ان کا پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کرلیا تھا۔

مصنف کے بارے میں