پی ٹی آئی کے 9 رہنما 30 دن کیلئے نظر بند، پنجاب بھر میں 77 افراد قید ہیں: رپورٹ عدالت میں جمع 

پی ٹی آئی کے 9 رہنما 30 دن کیلئے نظر بند، پنجاب بھر میں 77 افراد قید ہیں: رپورٹ عدالت میں جمع 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے کیس میں  محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی  ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے نو رہنماؤں کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی  اٹک جیل ،اسد عمر راجن پور ،عمر سرفراز چیمہ بھکر جیل میں نظر بند ہیں۔ ولید اقبال لیہ ،اعظم سواتی رحیم یار خان اور مراد راس ڈی جی خان جیل میں نظر بند ہیں۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد خان مدنی بہاولپور ،اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں ۔ نظر بندی کے احکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کیے ۔ آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77 افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں