حکومت کی تنقید ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس سننے سے معذرت کرلی 

حکومت کی تنقید ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس سننے سے معذرت کرلی 
سورس: File

اسلام آباد :  پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن میں تاخیر پر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی از خود نوٹس کیس سننے سے معذرت کی ہے۔ 

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر حکومت، بار ایسوسی ایشنز نے اعتراض کیا تھا جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔