بچت پروگرام، وزراءاور افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں گی: وزارت خزانہ 

بچت پروگرام، وزراءاور افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں گی: وزارت خزانہ 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومتی سطح پر بچت پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس ہوا جس دوران سیکرٹری خزانہ نے کابینہ کے فیصلوں اور عملدرآمد پر بریفنگ دی۔ 
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کو کرنٹ بجٹ میں 15 فیصد کمی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وقت اور وسائل بچانے کیلئے اجلاس ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کئے جائیں گے۔ 
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزراءاور افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں گی، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ 
وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی سطح پر بچت سے متعلق کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں