پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (29 شعبان) بروز بدھ کو ہو گا اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے یعنی رواں سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہونے کا قوی امکان ہے۔ 

مصنف کے بارے میں