کوکا کولا کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ،سینکڑوں نئی ملازمتیں پیدا ہوںگی

کوکا کولا کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ،سینکڑوں نئی ملازمتیں پیدا ہوںگی

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی بیوریج کمپنی  کوکا کولانے پاکستان میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  کرنے کا عندیہ دے دیا ہے  ۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز پاکستان ترکی بزنس کونسل کوکا کولا سیوریج پاکستان نے3 رکنی وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور سازگار حالات کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ کوکا کولا مستقبل میں فیصل آباد، اسلام آباد کے علاقے میں نئے پلانٹ لگائے گا۔

کو کاکولا کے جی ایم کا کہناہے کہ نئےپلانٹ لگانے سے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے ۔کوکا کولا کمپنی نے جی ایم نے اس سلسلہ میں سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پاکستان میں دو نئے پلانٹ لگانا چاہتے ہیں اور کمپنی پہلے ہی اپنے موجودا پلانٹ میں توسیع کے لئے 500ملین ڈالر کی اس سال سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ٹیکس کے معاملات میں تعاون کیا جائے، کیونکہ کچھ گروپ انڈسٹری پراپرٹی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہے اور اس سے نہ صرف کمپنی کی شہرت خراب ہوتی ہے، جبکہ پاکستان کی آمدنی میں بھی کمی ہورہی ہے۔

حکومت پاکستان کو قانونی طور پر کام کرنے والی کمپنیوں کی مدد کرنی چاہئے اور ان کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کےلئے تعاون کرنا چاہئے۔