وقفہ نماز نہ دینے پر امریکی کمپنی کے خلاف مقدمہ ،آزادی سلب کرنے کا الزام عائد

وقفہ نماز نہ دینے پر امریکی کمپنی کے خلاف مقدمہ ،آزادی سلب کرنے کا الزام عائد

اسلام آباد:دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کے بنائے گئے قوانین کو جاننے والے اگر ان کا استعمال بہتر طریقے سے کریں تو اپنے حقوق حاصل کرنے ا کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔ایسا ہی کچھ ہو امریکی کمپنی کے ساتھ  کمپنی انتظامیہ کی جانب سے نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کے خلاف آزادی سلب کا الزام عائد کردیا گیاہے ۔

الزام جے ایف کے ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنےوالی کمپنی کےمسلمان ملازمین نےعائد کیا، یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئرکی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ کمپنی نماز کا وقفہ نہیں دیتی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔واضع رہے کہ  مذہبی امتیاز ثابت ہونے پر کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر( 2،62،00000 ) جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔