مقبوضہ کشمیر: برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوج ہلاک

مقبوضہ کشمیر: برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوج ہلاک

سری نگر: بھارتی فوج کی ایک گشت کرتی ہوئی ٹیم اور 2 کیمپوں پر اچانک برفانی تودے گرنے سے 10 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں 7 اہلکاروں کو زندہ اور 7 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

دوسرا تودہ فوجی کیمپ پر گرا جس سے 3 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ مسلسل برفباری کے باعث امدادی ٹیموں کو آپریشن جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔