وزیر اعظم کے لیئے بہتر ہے استعفی ٰدے دیں : فواد چوہدری

وزیر اعظم کے لیئے بہتر ہے استعفی ٰدے دیں : فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس سے وزیراعظم نواز شریف کی سیاسی اخلاقیات بُری طرح متاثر ہوئی ہیں، لہذا انہیں عدالتی فیصلے سے پہلے خود ہی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جانا چاہیئے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سابق وکیل اکرم شیخ نے جو کہانی پہلے بیان کی تھی اس نے نواز شریف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے جس طرح کے دلائل اور دستاویزات پیش کی گئی ہیں، ان پر ججز تو کیا ایک عام شہری بھی یقین نہیں کرسکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے معاملے پر ایک عام خیال یہی ہے کہ شریف خاندان نے جھوٹ کا سہارا لیا اور یہ عام خیال صرف عوام کا نہیں، بلکہ کچھ حکومتی ارکان پارلیمنٹ کا بھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا 'مجھے لگتا ہے اس صورتحال میں وزیراعظم نواز شریف کو مستعفیٰ ہو کر اپنی جماعت میں سے کسی اور کو موقع دینا چاہیئے تاکہ مسلم لیگ (ن) خود ہی پورے معاملے کی تحقیقات کروا سکے'۔