آسٹریلوی بولر نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیدیا

 آسٹریلوی بولر نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیدیا

سڈنی: وکٹوریہ میں بیلارٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ایونٹ میں گولڈن پوائنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے کیرے ایسٹ بیلارٹ کیخلاف میچ میں اپنے ابتدائی 8 اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

نویں اوور میں انھوں نے تمام حساب چکتا کر دیے۔ کیرے نے اپنے اس اوور کی ہر گیند پر حریف سائیڈ کی وکٹ اڑائی۔ گولڈن پوائنٹ کے سیکریٹری جان اوگلیور نے میڈیا کو بتایا کہ میچ کے دوران بہت کم شائقین میدان میں موجود تھے لیکن وہاں موجود ایک شخص نے کچھ منفرد ہوتا دیکھ کر کیری کی پانچویں اور چھٹی وکٹ کی ریکارڈنگ کر لی۔

انھوں نے کہا کہ گیند کو محفوظ کر لیا ہے اور کیری کو اپریل میں ان کے کارنامے پر ایوارڈ تقریب میں ٹرافی پیش کی جائے گی۔ کیری کے کارنامے کی خبر پورے آسٹریلیا میں پھیل گئی ہے۔