ایسا لگ رہا جیسے ہندوستان کا نہیں جنت کا ویز ا مل گیا ہو:معروف پاکستانی اداکار کے الفاظ نے نیا ہنگامہ کھڑ اکر دیا

ایسا لگ رہا جیسے ہندوستان کا نہیں جنت کا ویز ا مل گیا ہو:معروف پاکستانی اداکار کے الفاظ نے نیا ہنگامہ کھڑ اکر دیا

لاہور :پاکستانی اداکاروں کو ہندوستان جانے کا اتنا شوق ہوتاہے کہ کسی اداکار کو اگر ہندوستان کا ویز امل جائے تو شاید رات بھر نیند نہیں آتی ۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے عدنان صدیقی کے ساتھ ۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کو ہندوستانی حکومت نے دہلی کا دورہ کرنے کا ویزا فراہم کیا ہے۔یہ دونوں اداکار اپنی فلم ‘موم’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے ہندوستان اگلے ماہ جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘ویزا ملنے کے بعد سے مجھے مبارکباد کی کالز آ رہی ہیں۔ اور ایسا لگ رہا ہے جیسے ہندوستان کا ویزا نہیں جنت کا ٹکٹ مل گیا ہو’۔
واضح رہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ جس کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کو فلم ‘رئیس’ کی تشہیر کے لیے ہندوستان جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔تاہم سجل علی اور عدنان صدیقی کو بونی کپور اور سری دیوی کی فلم ‘موم’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے ویزا فراہم کردیا گیا۔
اس حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ شوبز کا تعلق سیاست سے نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن ایسے تعلقات کے باعث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری خود اس کشیدگی کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔عدنان صدیقی کے مطابق انہیں اس فلم سے قبل بھی بولی وڈ کی کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز موصول ہوئی ہیں۔ تاہم انہوں نے سری دیوی کی وجہ سے اس فلم کی آفر قبول کی۔روی ادیاور کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘موم’ میں نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے.