ہندوستانی مسلمان کرکٹر پر قومی ترانے کی توہین کا الزام ، ہنگامہ کھڑ ا ہو گیا

ہندوستانی مسلمان کرکٹر پر قومی ترانے کی توہین کا الزام ، ہنگامہ کھڑ ا ہو گیا

کانپور: ہندوستان میں مسلمان ہونا ایک جرم بنتا جا رہاہے جہاں بڑے بڑے اداکاروں کو مسلمان ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے وہیں ہندوستان میں دیوتا سمان سمجھی جانے والے کھیل کرکٹ میں بھی مسلمان کرکٹرز کا یہ ہی حال ہے ۔

گزشتہ دنوں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ سے قبل ہندوستان کا ترانے کے دوران چیونگم چپاتے دکھایا گیاہے ،جس پر انتہا پسند ہندووں نے  مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر پر شدید تنقید کی ہے ۔انتہا پسند وں کا موقف ہے کہ پرویز رسول نے قومی ترانے کی بے حرمتی کی ہے ۔آف سپنر اگر ہندوستان کا ترانہ نہیں پڑھ سکتے تو ہندوستان کی جرسی پہننے کا ان کو کوئی حق نہیں ہے۔ انتہا پسند ہندوں نے پرویز رسول کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضع رہے کہ پرویز رسول کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے ۔جس کی وجہ سے ان کی پریشانی میں مزید  اضافہ ہو گیاہے ۔سوشل میڈیا پر پرویز رسول کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ۔انتہا پسندوں نے پرویز رسول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ،جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔