تعلیم کا معیار بہتر نہ ہوا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم

تعلیم کا معیار بہتر نہ ہوا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم

اسلام آباد: اکیسویں صدی کا مضبوط پاکستان کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا اللہ کے فضل سے پاکستان کی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمارا تہذیبی ورثہ ہزاروں برسوں پر محیط ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمارے مستقبل کا دارو مدار سائنس اور ریاضی میں مہارت پر ہے کیونکہ پوری دنیا میں سائنس اور ریاضی کا چرچہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے پوری دنیا میں نور پھیلا۔ تاریخ میں بڑے بڑے مسلمان سائنسدان اور موجد پیدا ہوئے۔ بوعلی سینا اور البیرونی کا سائنس میں کلیدی کردار ہے۔ سیاسی اختلافات بھُلا کر جدید علوم کے حوالے سے پالسیوں کو مرتب کرنا ہو گا۔ گزشتہ دور میں نوجوانوں کو نوکریوں کے خواب دکھائے گئے۔ بچوں کی تعلیم کا معیار بہتر نہ ہوا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔