ٹرمپ کے مسلمان مخالف اقدامات پر ایرانی اداکارہ کا آسکر کا بائیکاٹ

ٹرمپ کے مسلمان مخالف اقدامات پر ایرانی اداکارہ کا آسکر کا بائیکاٹ

تہران: ایران کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف اٹھائے گئے بعض اقدامات کے ردعمل میں ’آسکر‘ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 33 سالہ ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی جو فلم دی سیلز مین میں ہیروئن کا کردار ادا کر چکی ہیں نے امریکا میں منعقد ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ فلم دی سیلز مین کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اداکارہ علی دوستی کو ایوارڈ کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں ایرانی اداکارہ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔ 

d4e84e9169ce3fc58d74738ac51d9a6e

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط لازمی قرار دینے کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے امریکا میں مجھے کسی ثقافتی تقریب میں مدعو کیا جائے یا کسی اور کام کے لیے بلایا جائے۔ میں بہ طور احتجاج آسکر ایوارڈ کی تقریب سمیت کسی بھی دوسرے تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ کروں گی۔