امریکا میں داخلہ :مزید کئی ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد ہونے کا خدشہ

امریکا میں داخلہ :مزید کئی ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد ہونے کا خدشہ

 واشنگٹن:امریکی صدر نے سات ممالک پر پابندیعائد کرنے کے لیےتو کہا ہے کہ لیکن اب مزید ممالک پر پابندی لگنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ گزشتہ روز امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افغانستان، سعودی عرب اور پاکستان کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

کسی پر ذرا سا بھی مسائل پیدا کرنے کا گمان ہوا تو اسے ملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت چند ممالک کے لیے مزید سخت ہو گا۔

امریکی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایرانی شہریوں پر سب سے پہلے پابندی عائد  کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔