آوارہ کتوں کے جان لیوا حملے میں زخمی ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ کی حالت بدستور تشویشناک

آوارہ کتوں کے جان لیوا حملے میں زخمی ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ کی حالت بدستور تشویشناک

ممبئی : بالی ووڈ کی کنڑ فلموں کی معروف اداکارہ پرال یادیو گزشتہ روز ممبئی کے علاقے میں آ وارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبح کی سیر کے لیے اپنے پالتو کتے کے ساتھ نزدیکی پارک میں جا رہی تھی ۔ کہ پالتو کتے کو دیکھ کر آوارہ کتوں نے بھونکنا شروع کر دیا جس کے بعد متعدد کتے وہاں اکھٹے ہو گئے ۔کتوں نے اداکارہ کے کتے پر حملہ کر دیا۔
مگر موقع ملتے ہی آوارہ کتوں نے اداکارہ پر حملہ کردیا ۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔اداکارہ کے بازوہ اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے ۔اداکارہ کے چہرے پر بھی شدید زخم آئے ۔

ڈاکٹروں کا کہناہے ابھی تک ادکارہ کی حالت تشویشناک ہے زخم ٹھیک ہونے میں کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔